یمن،18جولائی(ایجنسی) یمنی شہر المکلا میں دو کار بم حملوں کے نتیجے میں نو فوجی مارے گئے ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ آج کیے گئے ان خود کش حملوں میں سکیورٹی چیک
پوائٹنس کو نشانہ بنایا گیا۔ طبی حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ یمنی فورسز نے حال ہی میں اس جنوبی شہر کو القاعدہ کے جنگجوؤں سے بازیاب کرایا تھا۔ کسی گروہ نے فوری طور پر ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔